15 جولائی 2014 - 10:17
حماس نے جنگ بندی کے لۓ شرائط پیش کردیں

تحریک حماس نے صہیونی ریاست کے ساتھ جنگ بندی کے لۓ اپنی شرائط کا اعلان کر دیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق حماس کے سینئر رکن مشیر المصری نے پیر کے دن کہا کہ صہیونی ریاست کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کا انحصار غزہ پٹی پر حملوں کے بندکۓ جانے ، فلسطینی قیدیوں کی آزادی اور غزہ پٹی کے ظالمانہ محاصرے کے ختم کۓ جانے پر ہے۔مشیر المصری نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے بارے میں حماس کے ساتھ رابطے تو کۓ گۓ ہیں لیکن ابھی تک کوئي جامع تجویز پیش نہیں کی گئي ہے۔ مشیرالمصری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جب تک اسرائيلی حکام فلسطینیوں کے مطالبات نہ مانیں گے تب تک جنگ بندی بے معنی ہوگی۔

.......

/169